ملتان(سٹا ف رپو ر ٹر) ملتان ،ڈیرہ غازیخان ،لودھراں اور خانیوال میں گو نوازگو ریلیاں گزشتہ روز بھی جاری رہیں ، شرکا سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ رضوان عالم و دیگر مقامہ رہنمائوں نے کہا کہ قائد بلاول بھٹو کی ہدایت پر سڑکوں پر آچکے ،استعفے تک گو نواز گو تحریک جاری رہے گی ۔انھوں نے کہا کہ جمہوریت کو نقصان پہنچا توذمہ دار شریف برادران ہونگےتفصیل کے مطابق پیپلز پارٹی ملتان سٹی وضلع کے زیراہتمام گونواز گو تحریک کے سلسلے میں کچہری چوک پر احتجاجی کیمپ لگایا گیا اس موقع پر کارکنوں نے گونواز گو کے نعرے لگائے وزیر اعظم میاں نواز شریف سے فوری طور پر مستعفی ہو نے کا مطالبہ کیا گیا اور ٹائر جلا کر روڈ بھی بلاک کیا گیا احتجاجی مظاہرے کی قیادت پیپلز پارٹی جنو بی پنجاب کے صدر خواجہ رضوان عالم نے کی،ڈیرہ غازیخان میں ریلی میں مجاہد حسین بخاری سابق صدر پیپلز لیبر بیورو، شبیر آصف گوپانگ سابق ڈویژنل صدر پی وائی او، سردار امجد خان لُنڈ سابق تحصیل صدر ، سردار منظور احمد خان لُنڈ، غلام سرور دلشاد ٹکٹ ہولڈر پی پی246، محمد افضل مغل، محمد رفیق گشکوری کے علاوہ پارٹی عہدیداران و کارکنان و خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ لودھراں میں چوک فوارہ سے لے کر پریس کلب تک ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر امدا د اللہ عباسی ، جنرل سیکرٹری سید حسین رضا رضوی ، شیخ چراغ الدین ، گوگے خان میلزئی ، ملک اقبال راندھو ، شیخ طاہر الدین ، حاجراں بی بی سمیت دیگررہنماؤں نے کی، پیپلز پارٹی خانیوال کے زیراہتمام گزشتہ روز گونواز گو ریلی نکالی گئی اور چوک سنگلانوالہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس ریلی میں کبیروالا،عبدالحکیم،میاں چنوں، جہانیاں سے کارکنوں نے شرکت کی مظاہرے کی قیادت ضلعی جنرل سیکرٹری قاسم رضا تھیہم،حکیم مختار کھوکھر، افضل بھٹی،سفی خان، ملک شوکت ظفر مکوانہ اور دیگر نے کی،دریں اثنا پیپلز پارٹی کی گونواز گو تحریک کے سلسلے میں آج اور کل بھی جنو بی پنجاب کے مختلف اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔