• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ،قلعہ کی سیڑھیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)قلعہ سیالکوٹ کی سیڑھیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، تاریخی قلعہ کی بازارکھٹیکاں کی جانب والی سیڑھیاں کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہیں، بڈھی بازار، مین بازار، بیری والا چوک، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول اور انجمن اسلامیہ روڈ کے اہل علاقہ کو قلعے کے راستے پر جانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، صرافہ بازار کی طرف والی سیڑھیوں کے اطراف گندگی کے ڈھیروں پر کتوں اور بلیوں نے اپنا مسکن بنا رکھا ہے، اہل علاقہ نے میئر اور ڈپٹی میئرسیالکوٹ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین