• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن نے جنرل الیکشن میں ٹرن آؤٹ میں اضافے کیلئے پروگرام مرتب کر لیا

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) عام انتخابات کے4سال4 ماہ بعد ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن سیالکوٹ نے 2018کے جنرل الیکشن میں ٹرن آوٹ میں اضافے کے لئے صرف پروگرام مرتب کیا ہے، عام انتخابات 2013کے چارسال چار ماہ بعد ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن سیالکوٹ نے خواتین میں ووٹ کے استعمال اور اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے ضلع سیالکوٹ میں خصوصی آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے، یاد رہے کہ مئی 2013 کے جنرل الیکشن میں سیالکوٹ کے 755بلاک کوڈ میں 60فیصدخواتین ووٹر نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال نہیں کیا تھا، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سیالکوٹ مقبول الٰہ نےی نے بتایا کہ حق رائے دہی کے100فیصد استعمال نہ ہونے سے الیکشن کی صحت پر اعتراض اٹھتا ہے اور جمہوری ادارے عدم استحکام کا شکار رہتے ہیں۔
تازہ ترین