سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) دریا ئےچناب میں پانی کی آمد میں5000کیوسک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مقبوضہ جموں وکشمیر کی وادی سے بہہ کر آنے والے دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد اتوار کے روز دن 2بجے کے بعد پانی کی آمد93824 سے بڑھکر98589 رہی جبکہ اخراج 60674کیوسک سےبڑھکر 6857رہا مرالہ بیراج کے مقام پر جموں توی میں پانی 9524کیوسک سے کم ہوکر 6857،مناواں توی میں پانی کا بہاو 2364کیوسک سے کم ہوکر 2100کیوسک اور دریائے چناب میں 84867کیوسک سے بڑھکر89632 رہا۔