• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ،پل سنیاراں کےزمین بوس ہونے کے ذمہ دار کا تعین نہیں ہوسکا

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) پل سنیاراں کے زمین بوس ہونے کے ذمہ دار کا تعین نہیں ہوسکا،2ہفتے پہلے صوبائی وزیر بلدیات منشا اللہ کے گھرسے چند قدموں کے فاصلے پر قائم پل سنیاراں کے زمین بوس ہونے کی وجہ سے ایمن آباد، نواں پنڈ و دیگر موضعات کا شہر سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا جس پر صوبائی وزیر بلدیات نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میثم عباس سمیت دیگر افراد پر مشتمل انکوئرای کمیٹی تشکیل دی تھی جسکی رپورٹ تاحال منظر عام پر نہیں آسکی اور نہ ہی کروڑوں روپے کی ادائیگی کے باوجود ناقص میٹریل سے پل کے ستون تعمیر کرنے والے سرکاری ذمہ دران کا تعین ہو سکا ہے،شہری حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ انجینئر، ٹھیکیدار اور سپروائزر سمیت تمام اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لاکر ان سے سرکاری رقوم کی واپسی کو یقینی بنایا جائے۔
تازہ ترین