سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)ممبر سیالکوٹ چمبر ملک زاہد لطیف نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے ہنر مندوں نے اپنی قابلیت کی وجہ سے اقوام عالم میں نام بلند کیا ہے، شہر اقبال کے ہنر مندوں کی تیار کردہ مصنوعات کی عالمی مارکیٹ میں بہت مانگ ہے، ہنر مندوں کا کردار قابل تحسین ہے، ہماری انڈسٹری ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کا مقام رکھتی ہے، صنعتی برادری نے ہمیشہ ملکی مسائل کے حل کے لئے حکومت کا ساتھ دیا۔