سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) اولڈ بوائز ایسوسی ایشن گورنمنٹ پائلٹ سکینڈری سکول کااجلاس زیر صدرات خالد فرح منعقد ہوا،جس میں ایگزیکٹو ممبران شفقت خاور چوہدری نے کہا کہ پنجاب کے7000 سے زائد سرکاری سکولوں کی بہتری کے لئے انتظامیہ میں تبدیلی دانشمندی اور تعلیم دوستی کا ثبوت ہے،جس کی ایک بڑی مثال گورنمنٹ پائلٹ سکینڈری سکول فار بوائز اور گورنمنٹ لیڈی اینڈرسن سکول فار گرلز ہے جہاں ایجوکیشن معیار ی اور رزلٹ بہتر ہوچکا ہے۔