سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ڈیڑھ کروڑ سے زائد کی ڈکیتی کی وارادت میں ملوث ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے،کوتوالی کے علاقہ پورنگر میں صنعتکار شیخ اسلام کے گھر سے چار ڈاکو ڈیڑھ کروڑ مالیت کے زیوارت، ملکی و غیر ملکی نقدی، سابق سیکرٹری بار حسن بھلی کے گھر سے بھی چور گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کے زیوارت اور نقدی لے گئے تھے، مذکورہ ملزمان کا پولیس تھانہ کوتوالی تاحال سراغ لگانے میں ناکام ہیں۔