صوابی( نمائندہ جنگ ) دلاس گل ویلفیئر پروگرام کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول صوابی خاص میں میٹرک کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب منعقد کی گئی اوران میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ تقریب کی مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی معراج ہمایون خان تھیں جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈی ای او شمس الملک، پرنسپل تقویم الحق، پرنسپل جہاد علی، لیکچرار بہادر شیر، قومی وطن پارٹی صوابی کے جنرل سیکریٹری زاہد باچا، امتیاز خان، خان پوش، سعیداللہ، تاج نواب اور ضیاء رحیم شامل تھے۔ تقریب کے آرگنائزر قاسم خان، مکمل شاہ، فاروق شاہ، وحیداللہ اور تاج محمدتھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا اور طلباء کو نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔دلاس گل کے نمائندوں مکمل شاہ اور ظفر علی شاہ نے کہا کہ دلاس گل جہاں نوجوانوں اور خواتین کی ترقی کیلئے سرگرم عمل ہے وہاں دیگر مثبت سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تعلیم کے میدان میں بھی مصروف عمل ہے۔