• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا کے بندر اتنے چالاک ہیں کہ وہ ناصرف سیاحوں کی قیمتی اشیا چرالیتے ہیں بلکہ جب تک انہیں کھانے پینے کی چیزیں’تاوان ‘ میں نہ دی جائیں وہ قیمتی اشیاء واپس نہیں کرتے۔

انڈونیشیا کے شہر بالی کے ایک مندر پر آنے والے سیاح ان بندروں سے بہت نالاں ہیں ۔ یہ بندر لوٹ مار کے ماہرہوچکے ہیں۔

ٰزیرنظر رپورٹ سے منسلک ویڈیو میں بھی ’چوری برائے تاوان‘ کےایک دلچسپ واقعے کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے ۔

بندر بہت مہارت سے سیاحوں کے چشمے، کیمرے اور موبائل فون اچک لیتے ہیں اور جب تک انہیں کھانے پینے کی کوئی چیز نہ دے دی جائے تب ہی وہ اچکی ہوئی قیمتی اشیاء واپس نہیں کرتے۔

ماہرین کے مطابق بندر ایک دوسرے کو دیکھ کر یہ کام سیکھ رہے ہیں۔

 

تازہ ترین