اسلام آباد (آئی این پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے استعفے کی تردید کردی ہے۔
پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ چوہدری نثار مسلم لیگ (ن) کے بہت اہم رکن ہیں، ان کے استعفے کی خبر بے بنیاد ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان خود پریس کانفرنس میں تفصیل بتائیں گے۔