• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کونسل گوجرانوالہ کااجلاس وزیراعظم کے حق میں قرار داد منظور

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) وائس چیئرمین ضلع کونسل چودھری اعجاز احمد پرویا نے بجٹ اجلاس میں وزیراعظم کےحق میں قرار داد پیش کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف وہ وزیر اعظم ہیں جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور1999ءمیں سازش کے تحت ان کی حکومت کو ختم کیا گیا۔اس کے بعد ملک پسماندگی کے اندھیروں میں چلا گیا اور ملک کو دہشتگردی نے تباہ کر دیا انہوں نےملک میں سڑکوں کا جال بچھا دیا،میٹروبس،اورنج ٹرین بنائی اور امن وامان کو بحال کیا،ملکی معیشت کو مستحکم کیا اور ملک کو سی پیک کا تحفہ دیا ملک ترقی کی منزال طے کر رہا ہے۔افسوس ہر بات ملک دشمن کو گوارہ نہیں انہوں نے حکومت کیخلاف سازشیں شروع کر دیںلہذا ہم میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیںقرارداد منظور ہے تو ن لیگی ممبران نے منظور ہے منظور ہے کے نعرے بلند کئے دوسری طرف اپوزیشن نے گو نواز گو کا نعرہ لگایا۔
تازہ ترین