فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ٹیلنٹ ہنٹ کبڈی ٹورنامنٹ کافائنل پاک وطن کبڈی کلب 204ر ب نے جیت لیا۔ مانانوالہ کلب نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ٹیکنیکل کمیٹی کے فرائض عالمی کبڈی مبصر طیب گیلانی ، انٹرنیشنل ریفری بابر شیخ، رانا جاوید، رانا عبدالجبار ، مقصود بٹ نے سرانجام دیئے ۔ مہمان خصوصی شہباز اعوان اوررانا شکیل نے انعامات تقسیم کئے ۔