مسلم لیگ ن کی رہنما اور وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں، جے آئی ٹی نے مینڈیٹ سے تجاوزکیا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آخری وقت تک لڑیں گے،ان کے ساتھ عوام اورووٹ کی طاقت ہے، عوام2018 میں اپنے ووٹ کی طاقت سےنواز شریف کودوبارہ وزیراعظم بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ اعلیٰ عدلیہ کے سامنے جھوٹ بولتے ہیں اور چور شور کرتے ہیں،سپریم کورٹ آئین کے مطابق ان کی درخواست کو مسترد کرے گی ۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے احتساب کے لیے خود کو پیش کرکے تاریخ رقم کی، ہمارےوکلانےثابت کیادستاویزات خودلیےجائیں توملکی قانون کے مطابق تصدیق ہوگی،وزیراعظم کےٹیکس ریٹرن،جائیدادوں کا ریکارڈ اداروں کی ویب سائٹ پرہے۔