قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جلد نمبر دس کو کھولا گیا تو نواز شریف دنیا میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے ، حکومت اس کیس کو جتنا کھولے گی اتنا ہی پھنستی جائے گی ،میرا مشورہ ہے نواز شریف اس کیس کو مزید نہ کھولیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج نواز شریف جمہوریت کے لیے خطرہ بن چکے ہیں ، ہم پہلے بھی پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے تھے اور آپ سمجھے نواز شریف کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کیسے ہوسکتا ہے عدالت نواز شریف کیخلاف فیصلہ دے اور ہم تسلیم نہ کریں،ہم نے اپنے وزیراعظم کے خلاف عدالتی فیصلے کو ایک سکینڈ میں تسلیم کیا تھا۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے رویے سے پارلیمنٹ اور جمہوریت کو خطرہ ہے، جمہوریت کوبچانا پیپلز پارٹی کا وتیرہ رہا ہے،پہلے کہا اور اب بھی کہتے ہیں ہم حکومت نہیں پارلیمنٹ اور جمہوریت کو بچا رہے ہیں۔
اس موقع پرپیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عدالت نے کہا جے آئی ٹی پرحکومت کا اعتراض نہیں بنتا، ججوں نے باربارشریف فیملی کے وکیل کوکہا کوئی توثبوت دے دیں۔