سکھر (بیورو رپورٹ)ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے کنٹرولر امتحانات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سال 2017کے دسویں جماعت (میٹرک)کے سپلیمنٹری امتحانات کے تمام اہل امیدوار 17اگست تک اپنا فارم بغیر لیٹ فیس جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ آخری تاریخ گزرنے کے بعد 30اگست تک500 روپے لیٹ فی اور 30 اگست سے 14ستمبر کے درمیان 1000روپے لیٹ فی کے ساتھ فارم جمع کرائے جا سکتے ہیں ۔