• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کے اثاثوں کی تفصیلات عدالت عالیہ کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئیں

لاہور(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ   2کروڑ 94لاکھ 27 ہزار 5سو33روپے کے اثاثوں  کی تفصیلات عدالت عالیہ کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئیں۔ دستاویزات مالی سال 2015-16کے اثاثہ جات سے متعلق ہیں۔

دستاویزات کے مطابق چیف جسٹس 2ذاتی گاڑیوں کے مالک  ہیں ، 2014ماڈل کی گاڑی کی قیمت 21لاکھ 70ہزار500روپے جبکہ 2013ماڈل کی گاڑی کی قیمت24لاکھ 44ہزار روپے ہے، چیف جسٹس کے مجموعی طور پر 3بنک اکاوئنٹس ہیں جبکہ گھر میں  2لاکھ روپے کا فرنیچر موجود   ہے ،دستاویزات کے مطابق چیف جسٹس 5لاکھ 50ہزار روپے  کی جیولری بھی رکھتے ہیں ۔

تازہ ترین