• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کمرہ عدالت میں خراٹے لیتے رہے

Sheikh Rasheed Enjoyed Sleeping At The Court

پاناما کیس کی سماعت کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نیند کے مزے لوٹتے رہے، خراٹے لینے پر انہیں ہلا کر اٹھایا گیا۔

پاناما کیس میں تحریک انصاف، جماعت اسلامی کے علاوہ شیخ رشید بھی فریق ہیں جنہوں نے سماعت کے پہلے روز اپنے دلائل مکمل کئے۔

مسلسل تیسرے روز پاناما کیس کی سماعت نے شاید شیخ رشید کو تھکا دیا جس کی وجہ سے کمرہ عدالت میں زور دار خراٹوں سے نیند کے مزے لیتے رہے۔

خراٹے لینے پر ان کی برابر کی نشست پر موجود شخص نے انہیں ہلایا تو وہ فوراً اٹھ گئے۔

یہی نہیں کمرہ عدالت میں شیخ رشید کے علاوہ نذر محمد گوندل، فیصل کریم کنڈی اور طاہرہ اورنگزیب بھی نیند کے مزے لیتے رہے۔

تازہ ترین