• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوانکا کی ’فرسٹ گلوبل روبوٹکس‘ چیلنج میں شرکت

دختر اول ایوانکا ٹرمپ نے واشنگٹن میں جاری فرسٹ گلوبل روبوٹکس چیلنج میں شرکت کی ۔ایونٹ میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے 157ممالک حصہ لے رہے ہیں۔

امریکی ریاست واشنگٹن میں فرسٹ گلوبل روبوٹکس چیلنج کا آغاز ہوگیا جس میں 157ممالک سے163ٹیمیں اپنے تیارہ کردہ جدید اور منفرد صلاحیتیوں کے حامل روبوٹس کے ساتھ حصہ لے رہی ہیں۔

تین روز تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں دختر اول ایوانکا ٹرمپ بھی شرکت کے لئے پہنچیں جہاں انہوں نے نا صرف روبوٹ بنانے والے طلبا کی صلاحیتوں کو خوب سراہا بلکہ ان کے ساتھ سیلفیز بھی لیں۔

اس موقع پر ایونکا نے افغانستان سے آنے والی ٹیم سے بھی ملاقات کی جنہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارش پر امریکا آنے کے لئے خصوصی ویزے جاری کئے گئے تھے۔

روبوٹ سازی کے اس عالمی مقابلے میں پاکستان سے بھی 6 طلباء پر مشتمل ایک ٹیم اس مقابلے میں حصہ لے رہی ہے جس میں ہر ٹیم کو کم سے کم وقت میں مختلف مشنز مکمل کرنے ہوتے ہیں جس کے بعد ججز بہترین کارگردگی دکھانے والی ٹیم کو ایوارڈ سے نوازتی ہے۔

تازہ ترین