• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اہلکار کا محبوبہ کو شادی کی پیشکش کا دلچسپ انداز

دنیابھر میں کئی لو گ اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کے لیے بہت سے اہم مواقع کا انتخاب کرتے ہیں اور کچھ ایسا منفرد کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جس سے محبوب فورا راضی ہوجائے۔

ایسا ہی ایک دلچسپ منظر ٹیکساس میں دیکھنے کو ملا، جہاں ایک پولیس اہلکار نے اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرنے کا منفرد انداز اپنایا اور گاڑی میں بیٹھی خاتون کو اس انداز سے پیشکش کی کہ وہ حیران رہ گئی۔

اس پولیس اہلکار نے اپنے ساتھی دوست کے ذریعے سڑک پر کھڑی گاڑی سے خاتون کو یہ کہہ کر اتروایا کہ یہ گاڑی چوری کی ہے اور اس وجہ سے اسے گرفتار کرنے کے وارنٹ ملے ہیں۔

یہ سنتے ہی خاتون نے موقع پر ہی رونا شروع کردیا، جس کے بعد دوسری گاڑی میں بیٹھے اس شخص نے اتر کر اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرڈالی۔

اس منفرد انداز سے کی گئی پیشکش پر لڑکی نے حیران ہوکر نا صرف ہاں کردی بلکہ وہاں موجود کئی شائقین بھی یہ منظر دیکھ کر خوب محظوظ ہوئے۔

تازہ ترین