• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کا مستقبل داؤ پر لگانے والے نقل مافیا کی نہیں چلنے دونگی،سیدہ مدیحہ شاہ کاظمی

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ )علامہ اقبال اوپن یو نیورسٹی کے تحت ہونیوالے امتحانات میں نقل مافیا کو گھسنے نہیں دیا جائیگا میں نے ہمیشہ میرٹ کو ترجیح دی تاکہ کسی طالبعلم کا استحصال نہ ہو ،ان خیالات کااظہار سکول نمبر ون میں قائم امتحانی سینٹر کی سپرنٹنڈنٹ سیدہ مدیحہ شاہ کاظمی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ چند روز قبل الزامات لگا کر میرے سینٹر کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی جو سوچی سمجھی کرپٹ مافیا کی منصوبہ بندی تھی ، میں نے ہمیشہ رولز کی پاسداری کی اور کرتی رہونگی۔
تازہ ترین