اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ میں پاناما پیپرز لیکس کیس کی سماعت کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نیند کے مزے لوٹتے رہے، تاہم خراٹے لینے پر انہیں ہلا ہلا کر اٹھادیا گیا، مسلسل تیسرے روز پاناما لیکس کیس کی سماعت نے شاید شیخ رشید کو تھکا دیا تھا، جس کی وجہ سے کمرہ عدالت میں ہی زور دار خراٹوں کے ساتھ نیند کے مزے لیتے رہے، اسکے ساتھ ساتھ نذر محمد گوندل، فیصل کریم کنڈی اور طاہرہ اورنگزیب بھی نیند کے مزے لیتی رہیں۔