پاکستان ہاکی ٹیم کی ایک کے بعد ایک شکست پر ٹیم کی مینجمنٹ میں اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے۔
ورلڈ ہاکی لیگ میں ناقص کارکردگی پر پاکستان ہاکی مینجمنٹ کے عہدیدار تبدیل کردیے گئے۔
فرحت خان کو پاکستان ہاکی مینجمنٹ کا منیجر اور ہیڈ کوچ تعینات کیا گیا ہے،جبکہ شفقت ملک اور محمد سرور پاکستان ہاکی مینجمنٹ کےکوچز مقرر کیے گئے ہیں۔
حسن سردار کو سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے، جبکہ ایاز محمود اور سید مصدق حسین کو بھی سلیکشن کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔