• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی نوجوان کا کندھوں سے 1854مرتبہ فٹبال کو اچھالنے کا مظاہرہ

جاپانی نوجوان نے کندھوں کے ذریعے 1854مرتبہ فٹ بال کو اچھالنے کا شاندار مظاہرہکرکے اپنا نام گینز بک آ ف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروالیا۔

دنیا بھر میں کئی منچلے نوجوان شہرت حاصل کرنے کے لے نت نئے اسٹنٹس اور کارنامے انجام دے کر دیکھنے والوں کو حیران کردیتے ہیں۔

جاپان سے تعلق رکھنے والے ایسے ہی ایک باصلاحیت نوجوان نے فٹ بال کے ذریعے دلچسپ اسٹنٹس پرفارم کرکے نا صرف دیکھنے والو ں کو حیران کیا بلکہ اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کروالیا ہے۔

اس نوجوان نے کندھوں کے ذریعے1854مرتبہ فٹبال کو ہوا میں اچھالنے کا شاندار مظاہرہ کیا اور عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔

تازہ ترین