• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ کی اجلاس کے دوران موبائل فون پر پہلے پابندی، پھر اٹھا لی

Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایوان بالا میں جمعرات کو چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے ارکان کی ایوان میں موبائل فون لانے پر پہلے پابندی لگا دی اور پھر یہ پابندی اٹھا بھی لی۔

جمعرات کو سینیٹر سلیم ضیاء، سینیٹر غوث نیازی اور بعد ازاں ایک وفاقی وزیر کا فون بجا تو انہوں نے پہلے دو مرتبہ فون بند کرنے کو کہا پھر تنبیہ بھی کہ جس کے بعد انہوں نے ہدایت جاری کی کہ آئندہ سے کوئی رکن موبائل نہیں لائے گا جب اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن کی باری آئی تو انہوں نے استدعا کی کہ آپ ایسا نہ کریں مشاہد اللہ خان نے بھی حمایت کی کہ تو چیئرمین سینٹ نے اپنی رولنگ واپس لے لی اور کہا کہ اگر آئندہ کسی رکن کا موبائل فون اجلاس کے دوران بجا تو میں آپ دونوں کو پوچھوں گا۔

جمعرات کو مشاہد اللہ خان کی تقریر کے اختتام پر چیئرمین نے بھی ڈسک بجایا اور کہا کہ آپ نے مقررہ ٹائم میں تقریر مکمل کی ہے اور آج کچھ ہوا بھی نہیں اس لئے میں ڈیسک بجاتا ہوں اس پر خوب قہقہے لگے۔

تازہ ترین