• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی کمپنی سے تنخواہ لینا ثابت ہونا وزیر اعظم کو گھر بھیجنے کیلئے کافی ہوگا، اعتزاز احسن

Todays Print

اسلام آباد (ممتاز علوی)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم پر غیر ملکی کمپنی سے تنخواہ لینا ثابت ہوگیاتو انہیں گھر بھیجنے کےلیے یہ کافی ہوگا۔

سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ ’’میں نے پہلے ہی کہا تھا اور اب پھر کہہ رہا ہوں پاناماکا نتیجہ 4روز میں آسکتا ہے، اگر وزیر اعظم کسی غیر ملکی کمپنی سے تنخواہ لیتے ہوئے پکڑے جاتے ہیں تو یہ اس عہد کی خلاف ورزی ہوگی کہ وہ ملک کے لئے غیر مشروط طور پر خدمات دینگے اور یہ اقدام انہیں گھر بھیجنے کے لئے کافی ہوگا۔

تازہ ترین