• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ گجرات ،آن لائن داخلوں کی تاریخ میں 31جولائی تک توسیع

گجرات(نمائندہ جنگ) جامعہ گجرات میں جاری آن لائن داخلوں کی تاریخ میں 31جولائی بروز سوموار تک توسیع کر دی گئی ۔ آن لائن داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کا اطلاق جامعہ گجرات کے تمام کیمپسوں حافظ حیات و سٹی کیمپسز گجرات، راولپنڈی کیمپس اور نارووال کیمپس میں جاری داخلوں پر ہو گا۔ اب داخلہ کے خواہشمند تمام طلبا و طالبات 21جولائی کی بجائے31جولائی تک اپنی درخواستیں آن لائن جمع کروانے کے اہل ہونگے۔ طلبا و طالبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی آن لائن درخواستوں کی ہارڈ کاپی مع متعلقہ دستاویزات لازمی طور پر متعلقہ شعبہ جات کو3اگست تک پہنچانے کے پابند ہونگے۔ داخلہ کے خواہشمند کسی بھی طالب علم کا داخلہ درخواست کی ہارڈ کاپی کی وصولی کے بغیر ناقابل عمل ہو گا۔ ایم فل، پی ایچ ڈی اور بی آر کیٹیکچر میں داخلوں کیلئے شعبہ جاتی ٹیسٹ و انٹر ویو کا انعقاد 4 اگست کو ہو گا۔
تازہ ترین