• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی کے خاتمہ کیلئے ماحول کو خشک اور صاف رکھنا ہوگا،ضلعی چیئرمین بیت المال کمیٹی سیالکوٹ نبیل خالد

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)ڈینگی کے خاتمہ کیلئے ماحول کو خشک اور صاف رکھنا ہوگا اور مچھروں کی افزائش گاہوں کو تدارک کرنا ہوگا اوراس امر کو یقینی بنانا کسی ایک ادارے کی بس کی بات نہیں بلکہ پوری کمیونٹی کی عملی شراکت سے ہی ڈینگی جیسے موذی مرض کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں عوام الناس میں شعوربیدار کرنے کیلئے مربوط پروگرام مرتب کیا ہے جس میں تمام سرکاری محکموں کو ڈینگی کے خاتمہ کیلئے مخصوص ٹاسک دیئے گئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہارضلعی چیئرمین بیت المال کمیٹی سیالکوٹ نبیل خالد نے محکمہ سوشل ویلفیئر سیالکوٹ کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سیالکوٹ جمشید نے کہاکہ ڈینگی وائرس کے خاتمہ کیلئے محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران اور ملازمین اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں ۔ ڈی ڈی سوشل ویلفیئر جمشید بشیر نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمہ کیلئے آگاہی کا پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے سیمینار ز اور آگاہی واک کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت نے لاروا سائڈنگ مہم کا آغاز کردیا ہے اور91اینڈ رائڈ موبائلز کے ذریعے انسداد لاروا مہم کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی مدد سے مانیٹر کیا جارہا ہے ۔ انٹامالوجسٹ سحرش خالد نے شرکاءسیمینار کو مچھروں کے تدارک کے میکانکی اور کیمیائی اقدامات پر روشنی ڈالی، شرکاءانسداد ڈینگی سیمینار نے محکمہ سوشل ویلفیئر کمپلیکس سیالکوٹ سے نکالی گئی انسداد ڈینگی واک میں حصہ لیا ۔
تازہ ترین