وزيرداخلہ چوہدری نثار نے چپ کا روزہ توڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وہ اتوار کی شام پانچ بجے پریس کانفرنس کریں گے ۔
وفاقی وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس پنجاب ہاؤس میں ہو گی ۔
اس سے قبل پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اہم مشاورتی اجلاس میں چوہدری نثار شریک نہیں ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اس دوران وزیرداخلہ چوہدری نثار پنجاب ہاؤس میں معمول کی دفتری فائلیں نمٹاتے رہے۔
اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے وزیر اعظم سے اختلافات کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں تاہم اس اختلاف کے حوالے سے مختلف وزراء کی جانب سے تردید بھی سامنے آتی رہی ہے۔