• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ،100 انڈیکس میں 234 پوائنٹس کا اضافہ

Pakistan Stock 234 Points Increased In 100 Index

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا، 100 انڈیکس 234 پوائنٹس اضافے سے 45294 پر بند ہوا۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان رہا، پہلے سیشن کا آغاز 350 پوائنٹس کمی پر ہوا۔

دوسرے سیشن کے آغاز پر سپریم کورٹ کے فیصلہ محفوظ کئے جانےکی خبر پر خریداری کی لہر آئی جس پر انڈیکس نے کاروبار کا اختتام مثبت کیا۔

آج مجموعی طور پر 350 کمپنیوں کے 12 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، کاروبار کئےگئے شیئرز کی مالیت 6 ارب 91 کروڑ روپے رہی۔

کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 48 ارب روپے اضافے سے9308 ارب ہوگئی۔

تازہ ترین