• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون صحافی پر تشدد، وزیر داخلہ نےر پورٹ طلب کر لی

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار،نمائندہ خصوصی، کامرس رپورٹر،وقائع نگار،اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پمز میں خاتون صحافی کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیر مملکت اطلاعات و نشریات  مریم اورنگزیب نے خاتون صحافی پر  ایف آئی اے اہلکاروں کے تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔

ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفرحجازی کوپمز میںلے جایا گیا تو چینل 24کی رپورٹر صبا باجیر نے ملزم کی تصویر بنائی تو اسسٹنٹ ڈائریکٹر طاہر تنویر نے اسے تصویر ڈیلیٹ کرنے کوکہا مگر حکم کی تعمیل نہ ہونے پر خاتون رپورٹر کا بازو پکٹر کرموبائل چھین لیا اس موقع پر صحافیوں اور ایف آئی اے اہلکاروں میںجھگڑا ہوگیا ایف آئی اے نے خاتون رپورٹر اور اعتزاز حسن کوکمرے کوبندکردیا اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر ، ایس پی صدر اور ایس ایچ او کراچی کمپنی پہنچ گئے اور صحافیوں سے قانونی کارروائی کےلئے درخواست لے لی۔

پیپلزپارٹی کے سینٹر سلیم مانڈوی والا نےنخاتون رپورٹر پر تشدد کی مذمت کی ہے۔سلیم مانڈوی والا نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔ آر آئی یو جے کے قائم مقام صدر ناصر ہاشمی، جنرل سیکرٹری علی رضا علوی، اور  دیگر عہدیداروں نے مشترکہ بیان میں  پمز ہسپتال میں کوریج کے دوران ایف آئی اے اہلکاروں کی جانب سےصحافیوں پر تشدد کی مذمت کی ۔اور وزیر داخلہ چوہدری نثار سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف فوری ایکشن لیں بصورت دیگر آر آئی یو جے احتجاج کرے گی۔پی پی پی پی کے صدر آصف زرداری نے بھی خاتون رپورٹرسے وفاقی حکومت کے اہلکاروں کی بدتمیزی اور صحافی عرفان ملک پر تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔ 

تازہ ترین