گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ/پ، ر)بزرگ مسلم لیگی رہنما ، معروف قانون دان، سرپرست تحریک پاکستان گوجرانوالہ ،سابق چیئرمین بلدیہ جان محمدبھٹی ایڈووکیٹ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ اتوار 23 جولائی کو بعد از نماز عصر ساڑھے پانچ بجے شام جامع مسجد سیٹلائٹ ٹائون گوجرانوالہ میں ادا کی جائیگی۔وہ سابق ای ڈی او ہیلتھ گوجرانوالہ ڈاکٹر اظہر مسعود بھٹی، ابراز مسعود جان ایڈووکیٹ مرحوم اورطاہر مسعود جان کے والداور جنگ گروپ کے چیئرمین وچیف ایگزیکٹو میر جاوید رحمٰن، جواد اشرف ڈار اور نیئر ضیاء چوہدری کے سسر تھے۔