• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خفیہ ایجنسی نے نوازشریف کو بچانے کیلئے 50ارب روپے نکالے، شیخ رشید

  اسلام آباد(نمائندہ جنگ،صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھٹو کو بھی انکے وکیلوں نے مروایا تھا نواز شریف کو وکیلوں نے بھی پاناما پیپرز کا ستیاناس کر دیا ہے ۔خفیہ ایجنسی نے نوازشریف کو بچانے کیلئے 50 ارب روپے نکالے، وزیراعظم نواز شریف نے براہ راست جے آئی ٹی کو نشانہ بنایا جب کہ بات جے آئی ٹی پر کرتے ہیں اور نشانہ ججز کو بنایا جا رہا ہے۔

جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ روز لواری ٹنل میں جو نواز شریف نے کہا وہ ان کے ذہن کی عکاسی کرتا ہے، وزیراعظم نے براہ راست جے آئی ٹی کو نشانہ بنایا، جے آئی ٹی پر بات کرتے ہیں اور نشانہ ججز کو بنایا جا رہا ہے۔، نواز شریف چاہتے ہیں کہ سارا جہان نااہل ہو جائے لیکن وہ اور مریم نواز نااہل نہ ہوں۔شیخ رشید نے کہا کہ کروڑوں لوگ چاہتے ہیں کہ نواز شریف مستعفی ہو جائیں، یہ نہیں جانتے ان کا نام معاشرے میں کس جگہ پہنچ چکا ہے، جو دولت لوٹی ہوئی ہے وہ بھی ضبط ہوگی اور جائیدادیں بھی جب کہ سپریم کورٹ سے ثبوت بھی نکلے گا اور تابوت بھی۔ 

شیخ رشیدنے کہا ہے کہ وزیراعظم صادق اورامین نہیں رہے، استعفی دینا یا نا دینا وزیراعظم کی صوابدید ہے مگر نوازشریف ساری دنیاکے سامنے ایکسپوزہوگئے ہیں، خفیہ ایجنسی نے نوازشریف کو بچانے کیلئے 50 ارب روپیہ نکالا، 500 ارب بھی نکال لو تو بھی بچ نہیں سکیں گے۔

تازہ ترین