• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا پاکستان کو امدادی رقم نہ دینے کا اعلان

Us Will Not Provide Relief Package To Pakistan

امریکا نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف مناسب اقدامات کو بنیاد بنا کر پاکستان کو مالی سال 2016-17 کے لئے فوجی امداد کی مد میں مختص رقم کی ادائیگی نہیں کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع نے پینٹاگون کے ترجمان ایڈم اسٹمپ کے حوالے سے بتایا کہ یہ فیصلہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کی جانب سے کانگریس کو دی جانے والی وضاحت کے بعد کیا گیا ہے۔اس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف موثر کارروائی نہیں کی۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کو فوجی امداد کی مد میں مختص رقم ادا نہیں کی جائے گی کیونکہ اسلام آباد نے 2016 میں حقانی نیٹ ورک کے خلاف نیشنل ڈیفنس اتھورائزیشن ایکٹ کے مطابق کارروائی نہیں کی ہے۔

تازہ ترین