وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار ہمارے ساتھ تھے، ہیں اور ساتھ ہی رہیں گے۔
سعد رفیق نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کی مسلم لیگ ن اور نواز شریف کے ساتھ 32 سال کی رفاقت ہے، وہ آزمائش اورمشکل وقت میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
چوھدری نثارعلی خان آزمائش اور مشکل میں پیچھے نہیں ھٹیں گے انشا اللّٰہ فرنٹ لائن پر ھونگے- مخالفین کی ناپاک خواھشات دھری رہ جائیں گی
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) July 22, 2017
پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار آزمائش میں انشاء اللہ فرنٹ لائن پر ہوں گے جس کے بعد مخالفین کی ناپاک خواہشات اور عزائم دھرے رہ جائیں گے۔