عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی نااہلی کی صورت میں خواجہ آصف اور ایاز صادق کو بہتر امیدوار دیکھ رہا ہوں ، چوہدری نثار مسلم لیگ نون نہیں چھوڑیں گے، چھوڑنے کے لیے ہمت چاہئے ہوتی ہےجو ہر کسی میں نہیں ہوتی۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نےاسلام آباد میں ایک تقریب میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کے کافی امکانات ہیں ،نا اہلی کی صورت میں ن لیگ کے چار رہنما خواجہ آصف ،ایاز صادق ،احسن اقبال اور شاہد خاقان وزیراعظم کے اہل ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ میں اور چوہدری نثار پاکستان کے سب سے سینئر سیاستدان ہیں ، نواز شریف بھی ہم سے جونیئر ہیں، چوہدری نثار نئی کابینہ کا حصہ نہیں بنیں گے۔
اس سے پہلے تقریب سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ سی پیک کا سب سے بڑا حامی ہوں، سی پیک کی سپورٹ کرنی ہے مگر اپنی مفادات سے پیچھے نہیں ہٹنا۔