قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اگر نوازشریف جائیں گے تو ان کے بعد عمران خان بھی نا اہل ہوں گے۔
یہ بات قائد حزب اختلاف نے ’جیونیوز‘ کے پروگرام ’جرگہ‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کے دوران کہی۔
خورشید شاہ کے تفصیلی انٹرویو پر مشتمل یہ پروگرام آج رات 10بج کر 5منٹ پر ’جیو نیوز‘ پر پیش کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں خورشید شاہ کا چوہدری نثار کی وزیر اعظم سے ناراضگی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہنا ہے کہ چوہدری نثارکی ناراضگی اپنی جگہ درست ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف نےجونیئرٹیم سے مشاورت کی، سینیئر قیادت کو نظر انداز کیا، چوہدری نثار کا اعتراض درست ہے، ق لیگ سے ن لیگ میں آنے والوں سے نوازشریف نے مشاورت کی۔
خورشید شاہ نے مزید کہا کہ چوہدری نثاراستعفیٰ دیتے ہیں یا نہیں یہ ان کا اپنا معاملہ ہے، مجھے نہیں پتہ، چوہدری نثارسے میرا اختلاف ہے، جس کا سب کو پتہ ہے۔