وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نےکہاہےکہ وزیراعظم کے خلاف نہ کوئی مقدمہ ہے اور نہ ہی کوئی ثبوت ہے مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف ہی وزیراعظم ہیں اور انشااللہ رہیں گے۔
وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہاہےکہ مسلم لیگ ن اور پوری قوم وزیراعظم محمد نواز شریف کی حمایت میں متحد ہے،وزیراعظم نواز شریف کے متبادل کوئی نام زیرغور ہے اور نہ ہی کوئی ہو سکتا ہے۔
وزیر مملکت نےکہاکہ میڈیا میں قیاس آرائیاں اور افواہیں پھیلانے والےایک دفعہ پھر جھوٹے ثابت ہوں گے،وزیراعظم نواز شریف کی جرأت مندانہ قیادت میں پاکستان کی ترقی کا عظیم مقصد اور عوام کی خوشحالی کی منزل حاصل کرکے رہیں گے۔