• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کی نااہلی سےجمہوریت کوکوئی خطرہ نہیں ہوگا،شاہ محمود

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہےکہ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ جمہوریت کونقصان ہو، نواز شریف استعفیٰ دیںاورنیاوزیراعظم لائیںکیونکہ وہ عدالت میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکے،عبوری سیٹ اپ کی قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں، آئندہ ہفتے فیصلےکاامکان ہےجس کاپوری قوم کوشدت سےانتظارہے جب کرپٹ طبقہ کوکڑااحتساب ہوگاتوملک آگےبڑھےگا۔پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کےسینئرنائب صدرخواجہ رضوان عالم کی والدہ محترمہ کی نمازجنازہ کےبعدمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےشاہ محمودقریشی نےکہاکہ مسلم لیگ(ن)میں دوگروپ دکھائی دےرہےہیں اورمحاذآرائی بھی جاری ہے،بچہ گروپ کی وجہ سےان کی پارٹی آج اس نہج پرپہنچ چکی ہےاورچوہدری نثارنےیہاں تک کہاکہ اداروں سےمحاذآرائی نہ کریں۔انہوں نےکہاکہ پاناماکیس پہلے5ججزکےسامنےرکھاگیاجہاں ججز نےہماراموقف  سنا،دوججزنےنوازشریف کونااہل قراردیاپھرتحقیق کیلئےجےآئی ٹی بنی جس پرنوازشریف کودوسراموقع ملالیکن وہ منی ٹریل پیش نہ کرسکے،جودستاویزات پیش کیں وہ متنازع ہوگئیں،ہماری نظرمیں نوازشریف پرآرٹیکل 62/63لاگوہوتاہےوہ نااہلی کےمستحق ہیں،نیب نےحدیبیہ پیپر کیس دوبارہ کھولنےکااشارہ دیاہے،سارےکیس آپس میں جڑےہوئےہیں،قوم کوتوقع ہےکہ کرپٹ طبقہ کااحتساب ہوگا،نوازشریف کےخلاف کوئی سازش نہیں ہورہی وہ سازش کاواویلاکررہے ہیں۔ایک سوال پرانہوں نےکہاکہ دیکھناہےکہ  نوازشریف کوئی نیاوزیراعظم لاتے ہیں تواس کی حکمت عملی کیا ہوگی،اس کےبعدہی پی ٹی آئی حکمت عملی طےکریگی۔انہوں نےکہاکہ جنہوں نےملک کےخزانوں کولوٹاایفی ڈرین بیچ کھائے قوم ان کوکیوں بخشے ۔دریں اثناء  یونین کونسل نمبر25تحریک انصاف یوتھ ونگ کے صدر زاہد انصاری کی رہائش گا پر تحریک انصاف میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےشاہ محمودنےکہاکہ نوازشریف چندگھنٹوں کےوزیراعظم رہ گئےہیں،ان کی نا اہلی پکی ہے،نوازشریف کی نا اہلی سےجمہوریت کوکوئی  خطرہ نہیں،جنرل سیکرٹری ملتان سٹی ندیم قریشی نےکہاعمران خان نےمیاں برادران کااصل چہرہ عوام کودکھادیاہے،اس موقع پریونین کونسل 25کےرہائشی  راناحامدنےتحریک انصاف میں ساتھیوں کےہمراہ شمولیت کااعلان کیا۔تقریب سےسلیم راجا،راناشاہد،مظہرعباس،چوہدری امین انصاری،سجادرانجھا ودیگرنےبھی خطاب کیا۔ 
تازہ ترین