• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الاضحیٰ پرکانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے،قومی ادارہ صحت

Congo Virus Likely To Spread In Eid Ul Azha

قومی ادارہ صحت نے عید الاضحیٰ پرکانگو وائرس پھیلنے کے خدشات ظاہر کردیئے ہیں اور کانگو وائرس کی روک تھام کے لئے حفاظتی اقدامات کرنے کی سفارشات چاروں صوبائی حکومتوں کوکردی ہیں۔

قومی ادار ہ صحت اور وزارت بین الصوبائی رابطہ نے کانگو وائرس کے حوالے سے اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

ملک بھر میں مارچ سے مئی تک اور اگست سے اکتوبر تک کانگو وائرس کے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

کانگو وائرس کے باعث پشاور ، ہزارہ ڈویژن ، بنوں ڈویژن ،ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں اب تک چودہ سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

بعض افغان مہاجرین بھی کانگو وائرس کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

تازہ ترین