پاکستان کے ٹینس سپر اسٹار اعصام الحق نے ایک اور ٹائٹل نام کرلیا۔اے ٹی پی ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کے ڈبلز میں اعصام الحق اور ان کے امریکی پارٹنر راجیو رام فاتح قرار پائے ۔
اعصام الحق اورراجیورام نے آسٹریلیا کے میٹ ریئڈ اور جان اسمتھ کوچھ۔چار، چار۔چھ اور دس۔ سات سے شکست دی۔
واضح رہے کہ رواں سال اعصام الحق کا یہ پانچواں بین الاقوامی ٹینس ٹائٹل ہے ۔