• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Two Palestinians Kill In Clashes With Israeli Forces

مسجداقصیٰ کے داخلی دروازے پر اسرائیلی فوج اور میٹل ڈٹیکٹر کی تنصیب کے خلاف فلسطینیوں نے احتجاج کیا ۔ اس دوران اسرائیلی فورسز سے جھڑپوں میں 2 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے ،صورت حال پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا بند کمرا اجلاس پیر کو ہوگا ۔

فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم جاری ہیں ، مسجداقصیٰ کے داخلی دروازے پر میٹل ڈٹیکٹر اور اسرائیلی فوج کی تعیناتی کے خلاف فلسطینیوں نے احتجاج کیا۔

اس دوران اسرائیلی فورسز سے جھڑپوں میں 2 فلسطینی نو جوان شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب صورت حال پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس پیر کو ہوگا۔ یہ اجلاس سوئیڈن، فرانس اور مصر کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے۔

تازہ ترین