• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت،راہ چلتی معروف ٹی وی اینکر کی درخت گرنے سے ہلاکت

بھارت میں راہ چلتی معروف ٹی وی اینکر پر درخت گرگیا جس کے باعث وہ زخموں سے چور ہو گئی اور دم تور گئی۔

58سالہ سابق اینکر پرسن اور یوگا کی ٹیچرکنچن راجت ناتھ علل الصبح سیر کے لئے نکلیں تو اس کے اوپرناریل کا درخت ا ٓگرا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئیں۔

اسی مقام سے گزرتے لوگوں نے جب یہ منظر دیکھا تو فوراً انہیں اسپتال پہنچایا گیا مگر دوران علاج وہ دم توڑ گئیں۔

حادثے کی ریکارڈنگ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنچن راجت ناتھ پر اچانک بھاری بھرکم درخت آگر تا ہے ۔

خاتون کے اہل خانہ نے موت کی ذمہ داری بی ایم سی پر ڈالتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ درخت کو کاٹنے کی اجازت نہیں دی گئی یہ جانتے ہوئے بھی کہ یہ کسی وقت گر سکتاہے ۔

 

تازہ ترین