• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی اپنی مردہ سیاست چمکانا چاہتے ہیں،رانا ثنا

Rana Sana Criticize Chaudrhy Pervaiz Elahi

وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہپرویزالٰہی جھوٹے الزامات لگا کر اپنی مردہ سیاست چمکانا چاہتے ہیں،عوام جانتے ہیں کون سچ اور کون جھوٹ بولتا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پرویز الہیٰ اوران کےحواریوں نے اپنے دور میں کرپشن کے رکارڈبنائے۔

ان کا کہناتھاکہ چوہدری برادران کی سیاست آمریت کی مرہون منت تھی، پرویز الٰہی جھوٹے الزامات کی گرد سے ماحول آلودہ کرنا چاہتے ہیں۔

وزیرقانون پنجاب نے مزید کہا کہ پرویز الٰہی عوامی مفادکےمنصوبے پر تنقید کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ۔

تازہ ترین