• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلال بن ثاقب کی ہانگ کانگ مانیٹری اتھارٹی کے نائب سربراہ سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

وزیر مملکت و چیئرمین پیوارا بلال بن ثاقب کی ہانگ کانگ میں اعلیٰ سطح کی  ملاقاتوں میں پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ڈیجیٹل فنانس اور ٹیکنالوجی تعاون بڑھانے پر پیشرفت ہوئی ہے۔

پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے اعلامیہ کے مطابق بلال بن ثاقب کی ہانگ کانگ مانیٹری اتھارٹی کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آرتھر یوئن سے ملاقات ہوئی، جس میں ٹوکنائزڈ کیپٹل مارکیٹس، ڈیجیٹل بانڈز اور سیٹلمنٹ انفرااسٹرکچر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلال بن ثاقب کے مطابق ہانگ کانگ پاکستانی کمپنیوں اور عالمی سرمایہ کاروں کے درمیان اہم کردار ادا کرسکتا ہے، پاکستان نے ورچوئل اثاثہ شعبے کے لیے ریگولیٹری بنیادیں قائم کر دی ہیں۔ 

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ اگلا مقصد ریگولیٹری فریم ورک کو معاشی نتائج میں تبدیل کرنا ہے۔ ٹوکنائزڈ کیپٹل مارکیٹس اور ریگولیٹری ٹیکنالوجی میں عملی پیشرفت پر توجہ مرکوز ہے۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاکستان کا سرکاری سیکیورٹیز، سکوک و دیگر مالیاتی اثاثوں نے ٹوکنائزیشن کے ہانگ کانگ ماڈل سے سیکھنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ 

بلال بن ثاقب کی ہانگ کانگ کے سیکریٹری برائے فنانشل سروسز و ٹریژری کرسٹوفر ہوئی سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ادارہ جاتی تعاون، تکنیکی تبادلوں اور مالیاتی شعبے میں عملی اشتراک پر گفتگو ہوئی۔ 

بلال بن ثاقب کی ہانگ کانگ قانون ساز کونسل کے رکن ڈنکن چیو سے بھی ملاقات ہوئی۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں فن ٹیک، ویب تھری، مصنوعی ذہانت اور سائبر سیکیورٹی میں تعاون کے امکانات پر غور کیا گیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق بلال بن ثاقب نے عالمی مالیاتی مراکز کیساتھ محفوظ، شفاف اور مربوط ورچوئل اثاثہ ایکو سسٹم بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

قومی خبریں سے مزید