• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجتماعی شعور کے بغیر ڈراموں میں بہتری ممکن نہیں،مذاکرہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہمارے ڈراموں میں عورت کی جو تصویر دیکھائی جاتی ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے،ہم نے یہ تصور کرلیا ہے کہ ہمارا ڈرامہ متوسط طبقے کی گھریلو خواتین کے لئے ہے اور وہ صرف یہی دیکھنا چاہتے ہیں،جب تک اجتماعی شعور تبدیل نہیں ہوگا، اس وقت تک ڈراموں میں بھی بہتری نہیں آسکتی ہے۔

یہ بات عکس ریسرچ سینٹر کی جانب سے’پاکستان ٹی وی ڈراموں میں خواتین کی تصویر: خیال اور حقیقت‘کے موضوع پر منعقدہ مذاکرےمیں شریک ٹی وی ڈراموں سے منسلک نامور شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔شرکاء میں نامورڈرامہ ڈائریکٹر خالد احمد ،ناپا کے ارشد محمود،انڈس ویلی اسکول کے راشد نورانی،ڈائریکٹر احتشام الدین، سیفی حسن،خلیل اللہ فاروقی،اداکارہ مدیحہ رضوی،عظمیٰ سبین،عکس کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر تسنیم، پروجیکٹ کواورڈینیٹر شائستہ یاسمین و دیگر شامل تھے۔

تازہ ترین