• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کے حقوق کا استحصال کرنیوالے حکمرانوں کے دن گنے جاچکے، ثروت قادری

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر ) سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عوام کے حقوق کا استحصال اور عدم انصاف کرنیوالے حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں ،پوری قوم کی نظریں عدلیہ پر مرکوز ہیں ،ملک وقوم کی دولت لوٹنے والوں کو احتساب سے بھاگنے نہیں دینگے ، سب کو فیصلہ کھلے دل سے تسلیم کرنا ہوگا ،آئین پر کسی نے انگلی اٹھانے کی کوشش کی تو عوام ان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہونگے ،عوام کو انصاف اور حقوق نہ دے کر حکمرانوں نے معاشرے میں بگاڑ پیدا کیا ہے ،ملک میں اب تبدیلی عوام لائیں گے ،جھوٹے وعدے اور دعوئے اور سیاسی جھانسے عوام کو بیوقوف نہیں بناسکتے ،سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر سیاسی کمیٹی کے ارکان کے اجلاس سےبات چیت کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ آئین وقانون سے کوئی بالادست نہیں ہے غیر قانونی جائیدادیں اور دولت بنانے والے ٹیکس چوروں کو عدالتی طور پر انجام تک پہنچانا ہوگا ۔

تازہ ترین