• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی محتسب سید طاہر شہباز آج چارج سنبھالیں گے

اسلام آباد (آئی این پی) نئے تعینات کئے گئے وفاقی محتسب سید طاہر شہباز  آج اپنےمنصب کا چارج سنبھالیں گے‘ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ آمد پر ادارے کے سینئر حکام ان کا استقبال کریں گے‘ سید طاہر شہباز کو ان کی ایمانداری، پیشہ وارانہ مہارت، اچھی شہرت، محنت اور تجربے کی بنیاد پر وفاقی محتسب تعینات کیا گیا ہے تاکہ وہ سرکاری ملازمین کو درپیش مسائل کے حل ‘ انہیں انصاف کی فراہمی اور ان کی فلاح و بہبود کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے سے متعلق بروقت فیصلے کرسکیں۔

وفاقی محتسب سید طاہر شہباز ن کا شمارملک کے انتہائی دیانتدار ‘ فرض شناس اور ناموربیورو کریٹس میں ہوتا ہے ، انہوں نے ہر عہدے پر رہتے ہوئے بروقت اور اچھے فیصلے کئے،وہ اسسٹنٹ کمشنر ، ڈپٹی کمشنر،سیکشن افسر، ڈپٹی سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ، جوائنٹ سیکرٹری،ایڈیشنل سیکرٹری، چیئرمین سی ڈی اے ،رجسٹرار سپریم کورٹ اوروفاقی سیکرٹری جیسے اہم عہدوں پر فائز رہے،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے انہوں نے ریٹائرمنٹ لی، انہوں نے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کے ساتھ بھی کام کیا، ان کی بہترین کارکردگی اور اچھی شہرت کے باعث چار سال کےلئے وفاقی محتسب جیسے اہم عہدے کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

تازہ ترین