نارووال(صباح نیوز)وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے شکست خوردہ عناصر کسی معجزے کے منتظر ہیں لیکن حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ وہ سیاسی مال جسکو عوام بار بار مسترد کر چکی ہے جب انکو یقین ہو گیا ہے کہ وہ ووٹ کی طاقت سے نواز شریف کو شکست نہیں دے سکتے تو انہوں نے نئی کوشش کی کہ وہ یہ کام سپریم کورٹ کے ذریعے کریں سپریم کورٹ کسی کی سیاسی خواہش پوری کرنے کی عدالت نہیں ہے پانامہ اور جے آئی ٹی ایسے ہی ہے جیسے کھودا پہاڑ نکلا چوہا۔پاکستان پر کون حکمرانی کرے گا اسکا فیصلہ ووٹ کی طاقت نے کرنا ہے۔احسن اقبال نے کہا سریم کورٹ کا جو فیصلہ ہو گا ہم قبول کریں گے اور اسی طرح تمام جماعتوں کو بھی قبول کرنا چاہیے ہم اپنی سیاسی حکمت عملی اس فیصلے کے بعد مرتب کریں گے۔ تحریک انصاف سازشوں پر زندہ ہے ہمیشہ وہ کسی کی انگلی اٹھنے کا انتظار کرتے ہیں دوسروں سے منی ٹریل مانگتے رہے اپنی باری آئی تو کہا ریکارڈ ہی نہیں ہے جھوٹے سرٹیفیکیٹ لا کر دیتے ہیں خود تو ایکشن کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوتے جبکہ وزیر اعظم نے اپنے بچوں کو چھ چھ دفعہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیا۔