• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں بچوں کی غیراخلاقی فلموں کی روک تھام کے لئے چھاپے

برلن(نیوزڈیسک)جرمن حکام نے بچوں سے متعلق جنسی مواد کی روک تھام کیلئے چھاپے مارے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرائم کی انسداد کے ملکی ادارے نے بتایا کہ اس دوران 67مشتبہ افراد کے گھروں کی تلاشی لی گئی، جن پر شبہ تھا کہ وہ انٹرنیٹ پر بچوں کی غیر اخلاقی فلموں کا تبادلہ کرتے ہیں۔

ان کی عمریں 18سے اسی سال کے درمیان ہیں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے چیٹ اسٹیپ کے ذریعے جنسی استحصال کا نشانہ بننے والے بچوں کی تصاویر ایک دوسرے کو بھیجیں۔ پولیس نے بتایا کہ امریکی انٹرنیٹ پلیٹ فارم چیٹ اسٹیپ کے حکام کی مدد سے ان افراد کی نشاندہی ہوئی۔

تازہ ترین